عیدالاضحیٰ پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز کے چیف مارکیٹنگ مینیجر کی جانب سے چیف کمرشل مینیجر اور ڈائریکٹر آئی ٹی کوارسال کیے گئے مراسلہ کے مطابق مذکورہ 25 فیصد رعایت عید الاضحیٰ کے 3 دنوں تک ٹرین کے سفر پر مسافروں کو حاصل ہوگی۔

کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پراس مخصوص رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا، پہلے سے کی گئی بکنگ پر یہ رعایت کی یہ سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp