9 مئی توڑ پھوڑ: تیمور جھگڑا، ارکان اسمبلی سمیت 115 پر فرد جرم عائد

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامزد ملزمان کے مقدمے کی سماعت کی اور پی ٹی آئی کے موجودہ و سابق ارکان اسمبلی سمیت 115 کے خلاف فرد جرم عائد کردی۔

مقدمے میں سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، موجودہ ارکان اسمبلی ارباب شیر علی، فضل الہی اور آصف خان سمیت 115 ملزمان نامزد ہیں۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر 9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اے ٹی سی جج اقبال خان نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp