’انڈیا امریکا سے میچ ہار جائے گا تاکہ پاکستان گھر کی ٹکٹ کٹوا لے‘

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جیت پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے کسی نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا تو کوئی پاکستان کے رن ریٹ پر تنقید کرتا نظرآیا۔

مزمل آصف نے کپتان بابر اعظم اور رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے پاس رن ریٹ بہتر بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کے ویسٹ انڈیز نژاد اوپنر ایرون جانسن نے اسی پچ پر ہٹنگ کی۔

ایک صارف نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ انڈیا کے ساتھ میچ میں بھی بالکل اسی طرح آؤٹ ہوئے تھے۔ ان میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنے کا موقع تھا لیکن انہوں نے وہ گنوا دیا۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے لیے ڈراؤنے خواب میں بدل رہا ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یہ کھیل تو جیت سکتا ہے لیکن سپر8 میں نہیں جا سکتا۔

ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا کہ 2022 میں بھی پاکستان اپنے پہلے دو میچ ہار گیا تھا اور اس کے بعد قدرت کے نظام کے تحت فائنل میں پہنچا تھا۔

کالے خان نامی صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا لگ رہا ہے انڈیا امریکا کے ساتھ ہونے والا میچ ہار جائے گا تاکہ پاکستان کے سپر8 میں جانے کے امکانات کم ہو سکیں۔

ساجد عثمانی نے لکھا کہ ہم تو یہ دکھ ہی نہیں بھول پائیں گے کہ انڈیا کے جیتنے کے چانس صرف 8 فیصد تھے جبکہ پاکستان کے 92 فیصد لیکن پھر بھی پاکستان انڈیا سے میچ ہار گیا۔

فیصل سید لکھتے ہیں کہ پاکستان سپر8 میں جا رہا ہے۔

صحافی طاہر خان نے لکھا کہ پاکستان کینیڈا سے میچ جیت تو گیا ہے لیکن جس مشکل سے جیتا ہے یہ پاکستانی کرکٹ، ان کے ذمہ داران اور کھلاڑیوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔

ارم ڈار لکھتی ہیں کہ پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے اب دعا کریں کہ انڈیا امریکہ سے، آئرلینڈ امریکہ سے اور پاکستان اپنا میچ جیت جائے اس کے بعد سپر 8 میں جانے کے لیے رن ریٹ دیکھا جائے گا اور پاکستان کے لیے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے ٹیم کا اگلا میچ جیتنا ضروری  ہے اس کے علاوہ پاکستان کو امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کی دعا بھی کرنا ہوگی کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا سفر یہی ختم ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں امریکا جبکہ دوسرے میچ بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بیت اللہ شریف‘ کی جعلی تصاویر کے بعد ۔۔۔ کیا یہ لوگ رکیں گے؟

سپریم کورٹ: ججز کی سینیارٹی کا اصول کسی اور مقدمے میں طے کریں گے، آئینی بینچ کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج: مانیٹرنگ سیل قائم، احتجاج میں کون کتنے بندے لایا سب دیکھا جائے گا

24 نومبر احتجاج: پولیس کو ٹارگٹ کیا جائیگا، پی ٹی آئی پنجاب کے اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی کے وزیر خزانہ کا ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف، تسلسل جاری رکھنے کا فارمولہ بھی بتا دیا

ویڈیو

24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا، شیر افضل مروت

وی ایکسکلوسیو، بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی، شیر افضل مروت

پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی نااتفاقی، 36 ہزار ٹن کچرا جمع ہونے کا انکشاف

کالم / تجزیہ

’بیت اللہ شریف‘ کی جعلی تصاویر کے بعد ۔۔۔ کیا یہ لوگ رکیں گے؟

ڈیل کا منتظر انقلاب

چین سے کچھ اقوالِ زریں بھی امپورٹ کر لیں