اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان، کتنی اور کون سی آسامیاں خالی ہیں؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا ہے جس کے تحت ایگزیکٹو کی 918 اور منسٹیریل اسٹاف کی 195 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ایگزیکٹو آسامیوں پر بھرتی کے لیے شائع کیے گئے اشتہار کے مطابق، اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی کی 118 اور کانسٹیبل کی 800 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

منسٹریل اسٹاف کی آسامیوں پر بھرتی سے متعلق شائع کیے گئے الگ اشتہار میں اسسٹنٹ کی 19، اسٹینو گرافر کی 22، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 5، اپر ڈویژن کلرک کی 16، لوئر ڈویژن کلرک کی اور نائب قاصد کی 18 خالی آسامیوں کا اعلان کیا گیا۔23

مذکورہ اشتہار میں بی ایس 01 کی دیگر 92 آسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا جن میں اے سی مکینک، الیکٹریشن، پلمبر، پینٹر، کارپینٹر، میسن، دھوبی، موچی، مالی، سائس، سویپر، کک، وہیکل/بائیک مکینک، درزی، جنریٹر مکینک وغیرہ کی آسامیاں شامل ہیں۔

پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے نوجوان مرد و خواتین اور خواجہ سرا بھرتی کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے کے 15 دن کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، بھرتی کے خواہشمند امیدواران بھرپور تیاری کریں اور اپنی درخواستیں فی الفور جمع کرائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی قیادت کی ہدایت: غزہ کے عوام کے لیے ہوائی، بحری اور زمینی امدادی کارروائیاں تیز

قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا، طالبات کا تحقیقات کا مطالبہ

سری لنکا ٹی20 سیریز: پاکستان کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

ڈیمین مارٹن کوما سے باہر، ایڈم گلکرسٹ نے صحت یابی کو معجزہ قرار دے دیا

ویڈیو

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

ونٹر اکانومی، بلوچستان کی خوبصورت وادیاں ملکی معیشت کے لیے کتنی اہم؟

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن