وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کرے گی۔ پولیس کی سیکیورٹی میں بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔
ہر طبقے کی نظریں بجٹ پر مرکوزہیں کسی کو حکومت کی جانب سے ریلیف ملنے کا یقین ہے تو کسی کو ٹیکسز اور مہنگائی کے بوجھ کا خوف۔
بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچانے پر صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صحافی مغیث علی نے سیکیورٹی میں بجٹ دستاویزات پہنچانے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دستاویزات ہیں جنہوں نے عوام کی چیخیں نکلوانی ہیں، بجٹ کچھ دیر بعد پیش ہوگا۔
بجٹ دستاویزات کی سیکیورٹی ٹائٹ، یہ وہ دستاویزات ہیں جنہوں نے عوام کی چیخیں نکلوانی ہیں، بجٹ کچھ دیر بعد پیش ہوگا۔۔۔!!! pic.twitter.com/0CARLmbKrQ
— Mughees Ali (@mugheesali81) June 12, 2024
طیبہ نامی صارف نے عوام کو خبردار کیا کہ تیار ہو جائیں، نئے ٹیکسز لگنے ہیں اور مہنگائی کا مزید طوفان آنے والا ہے۔
وہ دستاویزات ہیں جنہوں نے عوام کی چیخیں نکلوانی ہیں، بجٹ کچھ دیر بعد پیش ہوگا۔۔۔!!!
تیار ہو جاؤ،۔ نئے ٹیکسز لگنے ہے مزید مہنگائی کا طوفان آنا ہے۔۔pic.twitter.com/3t5dhZEdKN
— Tayyaba (@Rj_Tayyaba) June 12, 2024
حسیب خان لکھتے ہیں کہ ایک مقروض ملک کا کیا بجٹ ہوگا، بجٹ کے نام پر عوام پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم و جبر، مہنگائی اور غربت کے سہمے عوام کو اس کے لیے تیاری رکھنی ہوگی۔
ایک مقروض ملک کا کیا بجٹ ہوگا!
بجٹ کے نام سے عوام کے اوپر مزید ظلم کے پہاڑ توڑنے والے ہے، بھرپور چیخیں نکلوائی جائیں گی، ظلم و جبر، مہنگائی اور غربت کے سہمے عوام کو تیاری رکھنی ہوگی۔#PakistanUnderFascism https://t.co/bizgXXpDBD— Haseeb Khan (@iamhaseeb2000) June 12, 2024
سیف اعوان نے لکھا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہوگا، حسب روایت تحریک انصاف کے لوگ وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران نعرے بازی، شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے بعد بجٹ کی کاپیاں پھاڑیں گے اور جیسے ہی بجٹ تقریر ختم ہوگی احتجاجی لوگ اپوزیشن چیمبر میں جاکر چائے، کافی اور سینڈوچ سے لطف اندوز ہوں گے۔
آج قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہوگا حسب روایت تحریک انصاف کے لوگ وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران نعرے بازی،شور شرابہ کرینگے،ہنگامہ آرائی کرینگے اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑیں گے۔جیسے ہی بجٹ تقریر ختم ہوگی احتجاجی لوگ اپوزیشن چیمبر میں جاکر چائے،کافی سینڈوچ سے تروتازہ ہونگے۔
— Saif Awan (@saifullahawan40) June 12, 2024
ایک ایکس صارف نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ کے پیپر نہیں بلکہ اشرافیہ کا وہ مال ہے جوعوام کو دکھا کر لوٹا جائے گا، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب تو دکھا کر کیا جا رہا ہے عوام سے چھپا کر جو جو لوٹا جائے گا وہ الگ ہے۔
یہ بجٹ کے پیپر نہیں اشرافیہ کا مال پانی ہے جو عوام کو دیکھا کر لوٹنا ہے چھپا ہوا لوٹنا الگ ہے
— MubaشR (@MuhammadMu78240) June 12, 2024
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ کی تمام دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جس کے بعد ایوان بالا یعنی سینٹ کے سامنے بھی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔