پیٹرول بم تیار، حکومت کی پی ایل ڈی میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024 میں پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی( پی ڈی ایل) بڑھا دیا ہے جس سے آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر ڈیویلپمنٹ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویزدی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز ہے جب کہ مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کی تجویزہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 50 سے بڑھا کر 75 کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp