بجٹ میں پراپرٹی ٹیکسز پر کتنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا ہے، بجٹ کے پیش ہوتے ہی ہر خاص و عام کی نظر ہوتی ہے کہ اس مرتبہ کون سے نئے ٹیکس عائد ہوں گے، یا کون سے ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے، بہت سے لوگوں کی اس میں بھی دلچسپی ہوتی ہے کہ پراپرٹی پر عائد ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوگا۔

پہلے سے عائد ٹیکسز میں ایک کیپیٹل گین ٹیکس ہے، جوکہ پراپرٹی فروخت کرتے وقت فروخت کنندہ ادا کرتا ہے، بجٹ میں پراپرٹی پر کیپیٹل گین پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں فائلرز پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز پر 45 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اب کسی بھی پراپرٹی کی خریدوفروخت پر فائلر پر 15 فیصد ٹیکس جبکہ نان فائلرز کے جائیداد خریدنے اور بیچنے پر 45 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافے سے اکانومی کو ڈاکومنٹ کرنے میں مدد ملے گی اور ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی قیمت میں بلاجواز اضافے کا خاتمہ ہوگا، اس سے عوام کو مناسب قیمت پر پلاٹ دستیاب ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس وقت غیر منقولہ جائیداد کے خریدنے کے وقت فائلر 3 فیصد جبکہ نان فائلر 6 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے، تاہم لوگ ریٹرن فائل کرنے کے آخری دن نہیں بلکہ پراپرٹی خریدتے وقت ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس لیے اب فائلر، نان فائلر اور تاخیر سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کے لیے 3 الگ الگ ٹیکس ریٹس متعارف کرائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp