ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت  کے خلاف میچ میں امریکا کو 5 پینلٹی رنز کا جرمانہ کیوں کیا گیا؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلے گئے کے 25 ویں میچ میں ایمپائرز نے امریکا کو ’سلو اوورز‘ یعنی اوور پھینکنے میں بار بار تاخیر  پر 5 پینلٹی رنز کا جرمانہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے جنوری 2022 میں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے دیگر قوانین میں ترامیم کے ساتھ ایک اصول یہ بھی متعارف کرایا تھا کہ اگر فیلڈنگ کرنے والی ٹیم مقررہ وقت میں اننگز کا آخری اوور شروع کرنے میں ناکام رہتی ہے تو انہیں پہلے جرمانے کے طور پر 30 گز کے دائرے میں فیلڈر لاکر سزا دی جائے گی۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ ٹیم باؤنڈری پر زیادہ سے زیادہ چار فیلڈرز ہی رکھ سکے گی۔

آئی سی سی کے انہی رولز کے مطابق اگر فیلڈنگ کرنے والی ٹیم اوورز کرانے میں بار بار تاخیر کرے گی تو جرمانے کے طور پر مخالف یعنی بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ایمپائر اضافی رنزوں کی مد میں اضافی رنز دے سکتا ہے۔

بدھ کو بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں امریکی بولرز اوور شروع کرنے میں بار بار تاخیر کرتے رہے جس کے باعث ایمپائرز نے امریکا کے خلاف بھارت کو اضافی 5 رنز دے کر امریکی ٹیم کو جرمانہ کیا گیا، اس طرح امریکا کی کرکٹ ٹیم وہ پہلی ٹیم بن گئی جسے آئی سی سی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر پہلی مرتبہ 5 پینلٹی رنز کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp