پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کی خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے موقع پر عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے 3خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ ان میں سے 2ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے چلائی جانے والی ٹرینوں کے شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین 14جون کو شام 6:30 بجے پشاور جائے گی، جو خصوصی طور پر اکانومی کلاس کوچز پیش کرے گی۔

دوسری ٹرین 15جون کو رات 9:30 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جس میں بزنس، معیاری اور اکانومی کلاس کوچز شامل ہیں۔ مزید برآں، تیسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔

کوئٹہ سے روانہ ہونے والی تیسری ٹرین اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مختلف علاقوں سے آنے والے مسافر تہوار کے موقع پر اپنی منزلوں تک پہنچ سکیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو منائی جائے گی، بعد ازاں رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر آچکا ہے اور عید 17جون کو پیر والے دن ہی منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp