پنجاب حکومت نے ’ای کیٹل مارکیٹ‘ کا اجرا کردیا

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے عیدالاضحی پر قربانی کے جانور خریدنے کے لیے شہریوں کی بڑی مشکل حل کردی ہے، شہری گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آن لائن مویشی منڈی ‘ای کیٹل مارکیٹ’ کا اجرا کر دیا ہے۔

ای کیٹل مارکیٹ ایپ سے شہری گھر بیٹھے اپنے من پسند مویشیوں کی آن لائن خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔

ای کیٹل مارکیٹ ایپ ایک جامع اور صارف دوست انٹرفیس پیش کرتی ہے جہاں خریدار قربانی کے جانوروں کے وسیع ڈیٹا بیس کے ذریعے براؤز کر سکتے ہیں۔

ایپ ڈیلرز کے ساتھ براہ راست رابطے کی اضافی سہولت کے ساتھ ہر جانور کی تصاویر،  ویڈیوز،  وزن اور قیمتوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp