عمران خان نے پارٹی الیکشن سیل قائم کردیا

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی امور کے لیے پارٹی الیکشن سیل قائم کردیا۔

ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے جب کہ اعجاز چوہدری ، ریاض فتیانہ ،رائے عزیز اللہ ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔

پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور کی نگرانی سمیت ووٹر لسٹوں ، بلاک کوڈ اور دیگر تکنیکی معاملات پر  امیدواروں کی معاونت کرے گا۔

پارٹی چیئرمین عمران خان نے الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی  امور سے پارٹی قیادت اورامیدواروں کو آگاہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئین کے مطابق  انتخابات ہوکررہیں گے ، حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ حکمرانوں کو آئین سے انحراف کرکے انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے خلاف آئینی قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp