ٹی20 ورلڈ کپ کا 27 واں میچ: بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو 25 رنز سے شکست دیدی

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو25 رنز سے شکست دے دی۔ نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر134رنز ہی بنا سکی۔

بنگلہ دیش کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گری جب مائیکل لیویٹ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب میکس او ڈاؤڈ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 69 کے مجموعی اسکور پر گری جب وکرم جیت سنگھ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیدر لینڈز کی چوتھی وکٹ111 کے مجموعی اسکور پر گری جب سائبرینڈ اینجلبریچٹ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ بھی 111 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب باس ڈی لیڈےصفر پر آؤٹ ہو گئے۔

نیدر لینڈز کی چھٹی وکٹ 117 کے مجموعی اسکور پرگری جب اسکاٹ ایڈورڈز 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، نیدر لینڈز کی ساتویں وکٹ 117 کے مجموعی اسکورپر گری جب لوگن وین بیک 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے اور یوں نیدر لینڈز کی ٹیم مزید مشکلات سے دو چار ہو گئی۔

نیدر لینڈز کی آٹھویں وکٹ 134 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹم پرنگل ایک رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 ، تسکین احمد نے 2 جب کہ مستفیض الرحمان، تنظم حسن ثاقب اور محمد اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے 27 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، دوسری وکٹ 23 ، تیسری وکٹ 71 اور چوتھی وکٹ 89 کے مجموی اسکور پر گر گئی جب کہ بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ 130 کے مجموعی اسکور پر گری۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر بیٹر نجم الحسین شانتونے 1 ، لٹن داس نے بھی 1 جب کہ تنزید حسن نے 35 رنز اسکور کیے، توحید ہریدوئے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد اللہ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے عمدہ بیٹنگ شکیب الحسن نے کی، انہوں نے 74 گیندوں پرنا قابل شکست 64 رنز اسکور کیے، جیکر علی نے 14 رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے اریان دُت اور پال وین میکرین نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ٹم پرنگل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کا 27 واں میچ کنگسٹن گراؤنڈ میں گروپ ڈی میں بنگلہ دیش اور نیدر لینڈز کے درمیان کھیلا جا رہا تھا، جس میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیشن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش پلیئنگ الیون میں تنزید حسن، لٹن داس (وکٹ کیپر)، نجم الحسن شانتو (کپتان)، توحید ہردوئے،  شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، تنظیم حسن، تسکین احمد اور مستفیض رحمان شامل ہیں۔

نیدرلینڈز پلیئنگ الیون میں مائیکل لیویٹ، میکس او ڈاؤڈ، وکرمجیت سنگھ، سائبرینڈ اینجل بریکٹ، سکاٹ ایڈورڈز (کیپٹن، ڈبلیو کے)، باس ڈی لیڈ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، آرین دت، پال وین میکرین، ویوین کنگما شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp