تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے لاپتا ہونے کے خلاف اظہر مشوانی کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی جانب سے اظہر مشوانی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں سینیٹراعظم سواتی، سینیٹراعجاز چودھری، اسد عمر، فواد چودھری، مسرت چیمہ، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی ورکرز نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھون میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، انہوں نے اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کی جانب سے اظہر مشوانی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اظہر مشوانی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ اظہر مشوانی کی گمشدگی کی ایف آئی آر لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں اظہر مشوانی کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤںٹ سے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی۔
FIR registered. Now Azhar Mashwani abduction is officially yet another case of Enforced Disappearance. News filtering thru he is being relentlessly tortured to get him to make "admissions" which will have no validity at any level except to satisfy vengeful egos. @DrAliceJEdwards pic.twitter.com/rUlB4EL6d5
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 25, 2023
ایف آئی آر میں اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن نے مؤقف اختیار کیا ’23 مارچ جمعرات کو دن پونے تین بجے اظہر مشوانی کریم ٹیکسی پر اپنے گھر ٹاؤن شپ سے زمان پارک کے لیے نکلا اور پھر تھوڑی دیر بعد اس کا نمبر بند ہو گیا۔‘

انہوں نے کہا ’اس کے بعد کوشش کے باوجود اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ سائل کو قوی شبہ ہے کہ اظہر مشوانی کو نامعلوم اشخاص نے جانی نقصان کی خاطر اغوا کر لیا ہے۔‘
’بہت ہو گیا‘ عمران خان کا ٹوئٹ
اظہر مشوانی کی حراست پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ’بہت ہوگیا‘ ساتھ ہی انہوں نے حکام پر پارٹی کارکن کو اغوا کرنے کا الزام لگا دیا۔
سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بس بہت ہوگیا! پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تحریک انصاف کو ہدف بنانےکے لیے پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
بس بہت ہوگیا! پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تحریک انصاف کو ہدف بنانےکیلئے پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑارہی ہے۔آج سہ پہر اظہرمشوانی کو لاہور سےاٹھالیاگیا اور کہاں لےجایاگیا،اب تک معلوم نہیں۔18مارچ کو سینیٹر شبلی فراز اور عمرسلطان جن کے پاس عدالتی کمپلیکس میں داخلے کی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ آج سہ پہر اظہر مشوانی کو لاہور سےاٹھا لیا گیا اور کہاں لے جایا گیا، اب تک معلوم نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اظہر مشوانی کو فوراً رہا کیا جائے۔
آئی جی پنجاب کی دھمکی کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا ہے: فواد چودھری
IG پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر کیا گیا ہے ،اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتایا جائے، IG صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں https://t.co/5xGq9b9A5N
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 23, 2023
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ اظہر کو فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور اگر آئی جی صاحب سمجھتے ہیں کہ ظلِ شاہ پر تشدد کرنے اور قتل کے بعد بھی ان پر تنقید نہیں ہوگی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔














