ملک بھر میں تمام بینک 5 دن تک بند رہیں گے

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید الاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیلات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون 2024 تک بند رہے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو موجودہ ویک اینڈ کے علاوہ ملک بھر میں کمرشل بینکنگ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن بھی مکمل طور پر بند رہے گی۔

اس سے قبل کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے لیے 5 دن کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے دفاتر کو مختلف ورکنگ شیڈول بھی فراہم کیا گیا تھا۔

کمرشل بینکوں کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی 5 دن یعنی 15 جون بروز ہفتہ سے 19 جون بروز بدھ تک بند رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی