کینیڈا کے شہر البرٹا کی رہائشی 80 سالہ جوزفین میکالک نے تقریباً 6 دہائیوں سے باقاعدگی سے خون کا عطیہ دے کر خون عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 سالہ جوزفین میکالک نے 1965ء میں خون کا عطیہ دینا شروع کیا تھا اور اس وقت ان کی عمر صرف 22 سال تھی۔
جوزفین میکالک 6 دہائیوں سے خون کا عطیہ دے رہی ہیں اور اب تک وہ کُل 203 یونٹ خون عطیہ کرچکی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزفین کا کہنا ہے کہ ان سے پہلے ان کی بہن بھی خون عطیہ کرتی تھیں جنہیں دیکھ کر انہوں نے بھی خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جوزفین نے کہا کہ ان کا بلڈ گروپ ‘او پازیٹیو’ ہے جو بہت کم لوگوں میں پایا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزفین نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے جسم میں خون اسی لیے ہے تاکہ وہ اسے دوسروں کو عطیہ کرسکیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرسکیں۔