’وقوفِ عرفہ‘ جاری، عازمین نماز ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کرینگے

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندانِ اسلام حج کا رکن اعظم یعنی ’وقوف عرفہ ‘ادا کرنے کے لیے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں، جہاں آج وہ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اورخطبہ حج سنیں گے۔

میدان عرفات اور مزدلفہ

عازمین آج دن بھر ذکر اور دعائیں کرتے گزاریں گے، اور سورج غروب ہوتے ہی میدان عرفات سے وادی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، جہاں پہنچ کر وہ مغرب اورعشا کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اور رمی (شیطان کو پتھرمارنے) کے لیے کنکریاں چُنیں گے۔

جبل رحمت

سعودی وزراتِ حج کی جانب سے میدان عرفات میں جبل رحمت پر چڑھنے اور اترنے کے لیے جداگانہ راستے بنائے گئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بآسانی پہاڑ پر چڑھ اور اتر سکیں۔

جبل رحمت

گزشتہ شب میدان عرفات پہنچنے والے عازمین رات ہی سے ذکر و اذکار اور دعاؤں میں مصروف ہیں جبکہ عازمین کی بڑی تعداد میدان عرفات میں موجود مسجد نمرہ پہنچ گئی ہے۔

مسجد نمرہ

مسجد نمرہ دنیا کی وہ واحد مسجد ہے جو ہر سال صرف ایک دن یعنی یوم عرفہ کو کھولی جاتی ہے۔ یہاں خطبہ حج ادا کرنے کے بعد ظہر اورعصر کی نمازیں اکھٹی ادا کی جاتی ہیں۔

مسجد نمرہ

میدان عرفات حدود حرم سے باہر

میدان عرفات کا مکہ مکرمہ سے فاصلہ 21 کلو میٹرکے قریب ہے جو مکہ سے مشرق کی جانب طائف کے راستے میں واقع ہے۔ حج مقامات میں میدان عرفات وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر ہے۔

ٹرین سروس

آج شام میدان عرفات میں موجود عازمین کو ٹرین سروس کے ذریعے عرفات سے وادی مزدلفہ پہنچایا جائے گا، جہاں وہ رات بسر کریں گے اور نماز فجر ادا کرتے ہی منیٰ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں