ٹی20 ورلڈ کپ 2024: جنوبی افریقہ نیپال کو ایک رن سے ہرا کر سپر8 مرحلے میں پہنچ گیا

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے 31ویں میچ میں جنوبی افریقہٖ نے نیپال کو ایک رن سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز کے شہر کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے بعد جنوبی افریقہ سپر8 مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

نیپال نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کیے۔ ریزا ہینڈریکس نے 43 رنز ٹرسٹن اسٹبز نے 27، مارکرم 15 اور ڈی کوک 10 رنز بناسکے۔

نیپال کی جانب سے کوشل بھڑتل نے 4 جبکہ ڈیپندرا سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے سے روکنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کے 116 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نیپال کے اوپنر آصف شیخ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ انیل شاہ 27، کوشل بھڑتل 13 اور سومپل کامی 8 رنز بنا سکے، نیپالی بلے بازوں نے جنوبی افریقہ جیسی مظبوط بولنگ لائن کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کو سنسنی خیز بناتے ہوئے مقابلہ آخری گیند تک لے گئے۔

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی بہترین کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اینرخ نوکیا اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تبریز شمسی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔

3 میچز میں کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ نیپال کا ورلڈ کپ میں سفر اس شکست سے قبل ہی اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟