قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر اہلِ خانہ سے ملاقات کی خصوصی اجازت، مراسلہ جاری

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں اسیر حوالاتیوں اور نو عمر قیدیوں کو بکرا عید کی خوشی میں اپنے گھر والوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی جانب سے جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق قیدی اپنے اہلِ خانہ سے عید کے پہلے 2 دن صبح 9 تا شام 5 بجے تک خصوصی ملاقات کرسکیں گے۔ قیدیوں کو والدین، بہن بھائیوں، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اسیران کے لیے رات کے کھانے کا خصوصی اہتمام بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟