مکہ سے میدان عرفات، عرفات سے مزدلفہ ،حجاج کرام کے رقت آمیز مناظر کی ایکسکلوسیو تصویری جھلکیاں

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلمان ہر سال اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 8 سے 12 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی زیارت کے لیے حاضر ہو کر وہاں سنت ابراہیمی کو اجاگر کرتے ہوئے مخصوص عبادات انجام دیتے ہیں، ان عبادات کے مجموعہ کو اسلامی اصطلاح میں حج اور اس کے اندر دیگر تمام عبادات کو مناسک حج کہتے ہیں۔

ہفتہ کے روز خطبہ حج کے بعد اللہ کی اس عظیم دھرتی پر حجاج کرام نے عرفات کے مقدس میدان کا سفر شروع کیا تو چار سو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، ایمان کے نور سے مزین پیشانیاں کہیں رکوع میں جھکیں، تو کہیں سجدوں میں گریں، کہیں آٰنسو گرے تو کہیں ہاتھ بلند ہوئے رب کی قبریائی سے مغلوب خشوع وخضوع حجاج کرام اللہ تعالیٰ سے عفو، مغفرت، رحمت اور جہنم سے نجات کی دعائیں کرتے میدان عرفات کی راہ پر گامزن ہوئے۔

پاکستانی سرکاری عازمین حج سمیت تمام حجاج کرام وقوف عرفات مکمل کرنے کے بعد مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے۔  پاکستانی حجاج کرام اپنے مکتب کے نمائندوں کی رہنمائی میں مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے،  حجاج کرام مجموعی طور پرعرفات اور منیٰ میں سعودی مکاتب کے انتظامات پر مطمئن نظر آئے اور وقوف عرفات مکمل ہونے پر خوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔

ہر سال دنیا بھر سے مسلمان مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں میں حج سے پہلے جمع ہوتے ہیں، بہت سے لوگوں کے لیے زندگی میں یہ ایک بار کا سفر ایک لمحہ بن جاتا ہے۔

انہی لمحات کو ’وی نیوز‘ کے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، قارئین کرام آپ بھی ان روح پرور مناظر کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp