غزہ : حماس کے حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی آزادی پسند تحریک حماس نے ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

حماس کے القسام بریگیڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجوؤں نے دشمن کی گاڑیوں پر ایک پیچیدہ حملہ کیا، حملے میں  دشمن کے 8 فوجی ہلاک ہوئے،  فوجیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آنے والی ٹیم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز جنوبی غزہ میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 7 اکتوبر کے بعد سے اس کے فوجیوں کے ساتھ ہونے والے سب سے مہلک ترین واقعات میں سے ایک ہے۔

تاہم  آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ واقعے کا ابھی بھی جائزہ لیا جارہا ہے، ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ایک بکتر بند گاڑی جو فوجیوں کو لے کر جارہی تھی، بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، گاڑی میں دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا، خدشہ ہے کہ گاڑی میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے میں مزید 28 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے درجنوں گھروں کو  آگ لگا کرتباہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی بدترین جنگ میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 300 سے زائد اسرائیلی فوجی بھی حماس کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp