طالبان کا اقوام متحدہ کی دوحا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طالبان حکومت کے نمائندے دوحا میں افغاستان کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کی میزبانی اقوام متحدہ کی طرف سے کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان طالبان حکام کی طرف سے اے ایف پی ‘سے بات چیت میں کیا گیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بارے ممیں بتایا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان کا ایک وفد قطری دارالحکومت دوحا جائے گا۔

انہوں نے مزی بتایا کہ کانفرنس میں یہ وفد کابل حکومت کی نمائندگی کرے گا اور طالبان کے مؤقف سے کانفرنس کو آگاہ کرے گا۔

اقوام متحدہ کی میزبانی میں یہ کانفرنس 30 جون کو منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس میں طالبان کی شرکت کے حوالے سے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کو شکوک و شبہات تھے کیونکہ اس سے قبل فروری میں ہونے والی کانفرنس میں طالبان کے نمائندہ وفد نے شرکت نہیں کی تھی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ طالبان حکومت نے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وفد میں کون سی شخصیات شامل ہوں گی اس بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp