خادم حرمین شریفین کی جانب سے عید الاضحیٰ اور حج کی مبارکباد

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الاضحیٰ اور حج کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا، ’میں آپ کو عید الاضحیٰ کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو خیر و برکت سے نوازے۔‘

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجیوں کی عبادات اور اطاعت کو قبول فرمائے اور ہمارے وطن، ہمارے عوام، اور اسلامی و عربی امت سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھے۔ آمین ثم آمین

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp