ٹی20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کے حوالے سے فی الحال سوچا نہیں، مجھے کپتانی چھوڑنا ہوئی تو کھلے عام بتاؤں گا۔

نیویارک، امریکا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کپتان بابر اعظم سے جب ایک صحافی نے سوال کیا ’آپ کو کپتانی دی گئی، پھر واپس لی گئی۔ اور پھر دوبارہ دی گئی۔ اب اس صورت حال میں کیا آپ کپتانی جاری رکھیں گے یا اپنے آپ کو بورڈ کے رحم و کرم پر چھوڑیں گے کہ وہ کپتانی دے گا تو آپ کریں گے، بصورت دیگر آپ خود استعفیٰ دیدیں گے؟

اس کے جواب میں بابر اعظم نے کہا’ جتنا آپ کو دکھ ہے، اس سے زیادہ مجھے، ٹیم اور مینجمنٹ کو دکھ ہے۔ ہم ویسی کرکٹ نہیں کھیل پائے جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ جیسے ہمارے کھلاڑی تھے، ویسے ہم پرفارم نہیں کر پائے۔‘

’ہم بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم کسی ایک فرد کی وجہ سے ہارے ہوں۔  کبھی بولنگ اچھی نہیں تھی اور کبھی بیٹنگ اچھی نہیں تھی۔ پچز فاسٹ بولرز کو مدد دے رہی تھیں۔ ہماری بیٹنگ کلک نہیں کرپائی۔‘

انہوں نے کہا ’ پہلے جب میں نے کپتانی چھوڑی تھی تو میں سمجھتا تھا کہ مجھے کپتانی نہیں کرنی چاہیے۔ میں نے خود اعلان کیا تھا۔ پھر مجھے کپتانی واپس دی گئی تو یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا۔ جب ہم وطن واپس جائیں گے تو بیٹھ کر ڈسکشن کریں گے۔ مجھے کپتانی چھوڑنا ہوئی تو کھلے عام بتاؤں گا۔ فی الحال میں نے اس حوالے سے سوچا نہیں ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے