کراچی:300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل مفت ملیں گے

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے عید پرکراچی کے شہریوں کے تحفے کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کرایہ دارافراد کو سولرپینل مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے قابل نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتیں دلوانے کے لیے جاب پورٹل عید کے بعد بنانے کا وعدہ کیا۔

گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد کے ورثا میں قربانی کے بکرے تقسیم اور ضرورت مندوں میں آج 20 ہزار راشن بیگ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp