سعودی انتظامیہ حج کا کامیاب انتظام کس طرح کرتی ہے؟

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج جغرافیائی، نسلی اور ثقافتی اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہوتے ہیں، جس کی مینیجمنٹ کامیابی کے ساتھ بہر طور سعودی عرب کو کرنا ہوتی ہے، اس مینیجمنٹ میں انسانی بھیڑ کے ساتھ مشینوں کا ہجوم بھی ٹرانسپورٹ کی شکل میں شامل ہے۔

بڑا چیلنج

حج، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس کی تیاری حج کے ختم ہوتے ہی اگلے سال کے حج کے لیے شروع ہو جاتی ہے، خاص طور پر عسکری شعبوں کے لیے جو ہجوم کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس مذہبی ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے مختلف شعبوں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔

جدید ترین منصوبے

سعودی عرب لاکھوں زائرین  کی آسانی مؤثر منصوبہ بندی اور جدید تکنیکیں استعمال کرتا ہے۔ یہ تکنیکیں حج کی باسہولت ادائیگی اور حادثات اور رکاوٹوں سے بچنے میں معاون ہوتی ہیں۔

حجاج کی تعداد

وزارتِ حج وعمرہ کے اعداد وشمار کے مطابق اس سال 18 لاکھ 33ہزار 164 حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا، جن میں سے 1,611,310 بیرون ملک سے اور 221,854 اندرون ملک سے تھے، ایسے میں یہ ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔ اس بڑی تعداد کے ہوتے ہوئے حج کے دوران عازمین کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے خاص تیاریاں درکار ہوتی ہیں۔

زائرین کی تعداد چاہے کتنی بھی ہو، سعودی عرب حج اور عمرہ کے سیزن میں بڑے ہجوم کو منظم کرنے میں ماہر  ہے، لہٰذا اس سلسلے میں متعلقہ ٹیموں کی تربیت اور بنیادی ڈھانچے کی باقاعدہ تیاری کروائی ہے۔

عمومی اتھارٹی برائے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی عمومی اتھارٹی کو عازمین حج کی خدمت کے لیے تمام انسانی اور تکنیکی وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ تیاری حجاج کے لیے مکمل سروس کی فراہمی میں معاون ہوتی ہے، جو انہیں آسانی اور سادگی سے مناسک کی ادائیگی میں مدد کرتی ہے۔

حج اور عمرہ سروسز کی کانفرنس اور نمائش

وزارت داخلہ نے حج کے دوران عامین کی کثیر تعدا کی مینیجمنٹ میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کی صلاحیتوں کے استعمال میں اپنی سروسز کو کانفرنس کے دوران پیش کیا۔ پیش کردہ سروسز اس بڑے ایونٹ کی انتظامیہ میں تکنیکی ترقی کی عکاس ہیں۔

مصنوعی ذہانت

مصنوعی ذہانت کی الگوریتھم کو پہلی بار گزشتہ سال حج 1444ھ کے دوران (سواہر) اور (بصیر) پلیٹ فارم کے ذریعے استعمال کیا گیا۔ یہ تکنیکیں عازمین کی کثیر تعداد کے انتظام کو بہتر بنانے اور ڈیٹا کے تجزیہ میں معاون ہوتی ہیں، جو فوری اور مؤثر حل فراہم کرتی ہیں۔

حکومتی اور نجی تعاون

حج اور عمرہ کے سیزن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اور نجی شعبوں کی کوششیں شامل ہوتی ہیں۔ یہ تعاون مختلف متعلقہ اداروں کے درمیان اعلیٰ ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp