لسبیلہ: پولیس اسکواڈ میں شامل موبائل کو حادثہ، 5 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لسبیلہ میں ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل حادثے کا شکار، 5 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔

 

لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی، جب وہ اسکواڈ کے ہمراہ دریجی سے اوتھل کے لیے محو سفر تھی۔

حادثے کے سبب موبائل میں سوار 5 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کا تعلق بیلہ جب کہ  3کا تعلق اوتھل سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp