منىٰ میں جمرات کا 5 منزلہ پل 50 لاکھ حاجیوں کا بوجھ برداشت کرسکتا ہے

منگل 18 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ، منىٰ میں جمرات کا پل 5 منزلوں پر مشتمل ہے، اور اس کی بنیادیں قریباً 50 لاکھ حاجیوں کو برداشت کر سکتی ہیں۔ اس پل میں جمرۂ صغری، جمرۂ وسطی، اور جمرۂ کبری شامل ہیں، جسے جمرۂ عقبہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ جمار میں سے مسجد حرام کے سب سے قریب جمرہ ہے۔

جمرات کا پل حاجیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے بنایا گیا تھا، اس کی بنیادیں 12 منزلوں تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔ اس میں ایک بڑا بنیادی ڈھانچہ ہے، جس میں ایک زیر زمین سرنگ شامل ہے جو پیدل چلنے والوں کو گاڑیوں کی نقل وحرکت سے الگ کرتی ہے، ہیلی کاپٹرز کے لئے لینڈنگ پلیٹ فارم، اور مختلف سمتوں سے 12 راستے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میں ماحول کا درجہ حرارت ٹھنڈا رکھنے کے لیے کولنگ سپرے بھی شامل ہیں۔

یہ پل 1975 میں بنایا گیا تھا، بعد میں اس کئی دفعہ توسیع کی گئی، آخری توسیع 2006 میں پل کی پرانی عمارت کو گرانے کے بعد کی گئی۔

مکہ مکرمہ اور منیٰ میں صاف موسم کی پیش گوئی

سعودی قومی مرکز برائے موسمیات نے آنے والے چند گھنٹوں میں مکہ مکرمہ اور منیٰ میں صاف موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا کہ اس وقت مکہ مکرمہ اور منیٰ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا کا رخ شمال مشرق سے جنوب مشرق کی جانب ہے، جس کی رفتار 10 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp