الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کمال، 7 ماہ کی افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا کامیاب آپریشن

منگل 18 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹرز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والی 7 ماہ کی بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

میڈیکل اسٹاف کے مطابق کیس نہایت پیچیدہ تھا۔ الشفا آئی ٹرسٹ نے آنکھوں کے مریض بچوں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ آنکھ کے امراض کی بروقت تشخیص سے بچوں کی جان بچ سکتی ہے۔

 

ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ الشفا آئی ٹرسٹ میں آنکھوں کے علاج کے لیے باقاعدہ الگ سینٹر تشکیل دیا گیا ہے۔ الشفا آئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے افغانی بچی کے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ الشفا آئی ٹرسٹ اب تک 7 ہزار بچوں کی آنکھوں کے کینسر کا کامیاب آپریشن کر چکا ہے۔ یہاں سالانہ 1500 کے قریب ٹیومر آپریٹ کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp