راولپنڈی: بااثر شخص نے کھیت میں آنے پر گدھی کے کان کاٹ دیے

منگل 18 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں بااثر شخص نے کھیت میں داخل ہونے پر گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے، جس کا مقدمہ گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گدھی کے مالک تنویر حسین کا کہنا ہے گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کے لیےآزاد چھوڑا تھا کہ اس دوران وہ کسی کی زمین میں چلی گئی، اس پر ملزم ارشد محمود نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے۔ ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ہے۔ گدھی کے مالک کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میں اپنے جانور کو انصاف دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل حیدرآباد میں بھی گدھے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ٹانگ توڑ دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل سانگھڑ میں بااثر وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

سوشل میڈیا پر شور بپا ہونے پر پولیس نے مذکورہ دونوں واقعات پر ایکشن لیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ گدھی کے کان 4 جون کو کاٹے گئے مگر اس کی ایف آئی آر 17 جون کو کاٹی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp