سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے بیرسٹرحسان نیازی کیخلاف کراچی جمشید کوارٹرتھانے میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حسان نیازی پر مقدمہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے کیخلاف درج کیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ محمد اقبال نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی وڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں ایک شخص انٹرویو دے رہا تھا۔
انٹرویو میں وہ شخص کہہ رہاتھا اگر عمران خان گرفتار ہوئے توکسی کا خیال نہیں رکھا جائیگا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔
مقدمہ کے متن کے مطابق مذکورہ شخص کا نام حسان نیازی معلوم ہوا، اور مذکورہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھا۔