نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ضلع نیلم میں جاگرن ہائیڈرو پاور پلانٹ کا اچانک دورہ

منگل 18 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ضلع نیلم آزاد کشمیر میں جاگرن ون ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم اسحاق ڈار نے منگل کو آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں واقع جاگرن ون ہائیڈرو پاور پلانٹ کا اچانک دورہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے 30.4 میگاواٹ کے جاگرن ون کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے 1997-1999 کے دور میں بنایا گیا تھا جب سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کے وزیر خزانہ تھے۔

نائب وزیراعظم نے جاگرن ون میں کام کرنے والے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس منصوبے کے لیے حکومت پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا جو پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp