انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد، آج ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا۔
تاہم آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبار شروع ہوا تو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 283.50 روپے کا ہوگیا۔