کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں قتل

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوریٰ ممبر کالعدم ٹی ٹی پی مالاکنڈ (سوات) دہشتگرد کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو افغانستان کے شہر کنڑ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالمنان ٹی ٹی پی کے عظمت اللہ محسود مالاکنڈ کا ذاتی معاون اور باجوڑ میں دہشت گرد ٹیمیں بھیجنے کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔

دہشتگرد کمانڈرعبدالمنان عرف حکیم اللہ کو نامعلوم افراد نے چاغا سرائے، ضلع اسد آباد، کنڑ، افغانستان میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔ عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی دھماکوں، پوسٹوں پر حملے اوربھتہ خوری سمیت ہر قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق عبدالمنان کو18 جون کو سہ پہر 3 بجے ڈھیراکئی میں دفنا دیا گیا ہے۔

ایسے ہائی پروفائل ٹی ٹی پی کمانڈر کی ہلاکت پاکستان کے لیے نیک شگون ہے۔ پاکستان کی ریاست اورعوام ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟