سندھ کے 15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے چیئرمین، وائس چیئرمین ، ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرز کی 59 نشتوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق چیئرمین، وائس چیئرمین ، ممبرز ڈسٹرک کونسل اور جنرل ممبرز کی 16 نشستوں میں سے 10 میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر 3 آزاد امیدواروں بھی کامیاب ہوئے ہیں، گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر دو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر ایک تحریک اںصاف کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
جنرل ممبرز کی کل 32نشستوں میں سے 22 پیپلز پارٹی، چار پر آزاد امیدوار اور دو نشستوں پر جی ڈی اے نے کامیابی حاصل کی۔ ایم کیو ایم، جے یو آئی اور تحریک انصاف نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔
ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی کل 11 نشستوں میں سے 7 پر پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،
مجموعی طور پر 59 نشستوں میں سے 39نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔ 6 پر جی ڈی اے اور 9نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف نے دو نشستیں جیتیں، ایم کیو ایم اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہو سکیں۔