مومنہ اقبال کا شمار پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا جہاں انہوں نے ’پارلر والی لڑکی‘، ’عہد وفا‘، ’خدا اور محبت 3‘ جیسے ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے مقبولیت حاصل کی۔
مومنہ اقبال بہت سیدھی سادی شخصیت کی مالک ہیں اور جب بھی وہ اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں تو وہ اپنے الفاظ بیان کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔
مومنہ اقبال اپنے خاندان سے بہت محبت کرتی ہیں جس کے لیے انہوں نے ہمیشہ کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
مومنہ اقبال نے گزشتہ رات انسٹاگرام پر رات 1 بجے انتہائی افسوسناک خبر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے اور اپنے اس درد اور غم کو شیئر کر رہی ہوں جس سے فیملی گزر رہی ہے۔
مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ان کی بہت مدد کی اور ان کے کیریئر کے لیے بہت حوصلہ افزائی کی۔
مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے‘۔ جیسا کہ قرآن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور یقیناً ہم اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے‘۔