ٹی20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ: بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دیدی

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دیدی، بھارت کے 181 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کے 181 رنز کے ہدف میں افغانستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ13  کے مجموعی اسکور پر گری جب رحمان اللہ گرباز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ 23 کے مجموعی اسکور پر گری جب ابراہیم زدران 8 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کی تیسری وکٹ 23 کے مجموعی اسکور پر گری جب حضرت اللہ زازئی 2 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب گلبدین نائب 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی پانچویں وکٹ71 کے مجموعی اسکور پر گری جب عظمت اللہ عمرزئی 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، چھٹی وکٹ102 کے مجموعی اسکور پر گری جب نجیب اللہ زدران 19 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے، ساتویں وکٹ114 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نبی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آٹھویں وکٹ 121 کے مجموعی اسکور پر گری جب راشد خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نویں وکٹ 121 کے مجموعی اسکور پر گری جب نوین الحق صفر پر آوٹ ہوگئے۔

افغانستان کی آخری وکٹ 134 کے مجموعی اسکور پر گری جب نور احمد 12 رنز بنانے کے بعد آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ، جسپرت بمراہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کلدیپ یادیو نے 2 اور رویندارجدیجا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی پہلی وکٹ 11  کے مجموعی اسکور پر گری جب روہت شرما 8 رنز اسکور کرنے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 54 کے مجموعی اسکور پر گری جب رشبھ پنت20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسری وکٹ 62 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویرات کوہلی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ 90 کے مجموعی اسکور پر گری جب شیوم دوبے 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 150 کے مجموعی اسکور پر گری جب سوریہ کمار یادو 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے، وہ بھارت کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت کی چھٹی وکٹ 159 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہاردک پانڈیا 32 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ساتویں وکٹ 165 کے مجموعی اسکور پر گری جب رویندرا جدیجا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، آٹھویں وکٹ 181 کے مجموعی اسکور پر گری جب اکسار پٹیل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور راشد خان نے 3 ،3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نوین الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ممالک کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ دونوں سپر 8 مرحلے میں گروپ ون میں شامل ہیں۔

انڈین پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ۔ شامل ہیں۔

افغان پلیئنگ الیون میں رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، حضرت اللہ زازئی، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین الحق،  فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp