چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے وزیر 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی کمیونسٹ پارٹی (آئی ڈی سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیان چاؤ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیا و بحرالکاہل) سفیر عمران احمد صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔

لیو جیان چاؤ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر لیو جیان چاؤ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم (جے سی ایم) کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چینی وفد جمعرات کو پاکستان پہنچ رہا ہے اور وہ اس دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے سی پیک پر اہم بات چیت کرے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے اور سی پیک منصوبہ نہ صرف آگے بڑھے گا بلکہ بہت تیزی سے بڑھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp