وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت کیوں نہیں ہوئی؟

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دعوٰی کیا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ہے۔

جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے، مہذب انداز میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ہمیں وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔

دوسری جانب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ بجٹ اور پنجاب حکومت سمیت تمام حکومتی معاملات پر بات ہوئی ہے، 2 کمیٹیاں ترتیب دی گئی ہیں، کل کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا، معاملات کو افہام تفہیم سے طے کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp