کراچی کے علاقے تھانہ پاک کالونی پولیس کی جانب سے ایک کارروائی میں بین الصوبائی کار موٹر سائیکل اسنیچنگ گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق گینگ کے 3 ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے جو کہ پورے سندھ میں وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس یونیفارم بھی برآمد
مزید پڑھیں
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم پہن کر بھی وارداتیں کرتے تھے، ان سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہے، جبکہ ملزمان نے 6 ماہ قبل نوری آباد سے پولیس یونیفارم میں آلٹو کار بھی چھینی تھی۔ ملزمان نے شاہراہِ فیصل اور بلوچ کالونی سے کئی کاریں اور موٹر سائیکلیں چھینی تھی اور بلوچستان میں فروخت کی تھی۔
36 سے زائد وارداتوں میں مطلوب
ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان کا گروہ اندرون سندھ میں بھی وارداتیں کرتا تھا، پورے سندھ میں اسنیچنگ کی 36 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارمز 3 عدد پسٹل اور ایک کرولا کار برآمد کی گئی ہے۔
ملزمان کی شناخت بابر، غلام علی، راجہ علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے، تفتیش کی جاری ہے امید ہے مزید مزید اہم معلومات سامنے آئیں گی۔