پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 14اپریل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  ہوگا، سیریز میں 3ٹی 20میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 2 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم کریں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں چاڈ بوز اور ہنری شپلی نئے کھلاڑی ہیں جبکہ ٹام لیتھم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ٹام لیتھم، چاڈ بوز، مارک چیپ مین، ڈین کلیور، میٹ ہنری، بین لِسٹر، ایڈم ملنے، کول میکونچی، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ریچن رویندرا، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر، ول ینگ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ونڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے میچ 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گا۔ کراچی میں 4 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کی تاریخیں 30 اپریل ،3، 5 اور 7 مئی ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے