اسرائیل نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے خلاف آرمینیائی سفیر کو طلب کر لیا

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے آرمینیا کے سفیر کو ’سخت سرزنش‘ کے لیے طلب کیا ہے کیونکہ آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ ان اقدامات پر کس طرح رد عمل ظاہر کیا جائے اور مبینہ طور پر ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

آرمینیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

آرمینیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ماہ سلووینیا، ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور امن کے لیے اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

بیان میں اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت اور حماس کی جانب سے شہریوں کو یرغمال بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی رہائی کے بین الاقوامی مطالبے کی حمایت کی۔

فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینیئر اہلکار حسین الشیخ نے آرمینیا کی جانب سے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے آرمینیا کے فیصلے کو حق، انصاف، قانونی حیثیت اور فلسطینی عوام کی آزادی اور آزادی کے لیے جدوجہد کی فتح قرار دیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے جس پر اسرائیلی حکام کی طرف سے سخت مذمت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ