جنوبی وزیرستان کے علاقوں سیر پل، شوال، گومل زام، بدر، منتونی اور پش زیارت کے علاقوں میں سیاحوں کی آمد، تفریحی مقامات کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔
عید کے بعد بھی سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ برقرار رہنے سے جنوبی وزیرستان کی پر فضا مقامات پر میلے کا سماں نظر آںے لگا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کا جنوبی وزیرستان کے ان علاقوں کا رخ پاک فوج پر اعتماد اور امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سیاحوں کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیاحوں نے بہترین انتظامات کی فراہمی اور امن کی فضا کے قیام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔