شفاف الیکشن کروانے میں ناکامی پر چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی  میں خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کا صرف ایک ہی کام صاف شفاف الیکشن کروانا تھا،  تاہم الیکشن کمیشن ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبرز فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن نے جو بجٹ مانگا اس میں سے صرف ساڑھے 16ارب خرچ  کیے گئے، الیکشن کمیشن نےالیکشن میں تاخیرکیلئےجھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا بڑا مسئلہ امن وامان ہے، حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

تاخیر سے انصاف کرنا نا انصافی ہے، بیرسٹر گوہر

اس موقع پر احتجاجی ریلی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر کے لیے عدالتوں کے دروازے بند کردیے  گئے ہیں،  ہماری خواتین جیل میں ہیں انہیں تاریخ یاد رکھے گی، تاخیر سے انصاف کرنا نا انصافی ہے ۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم اسی سلسلے میں اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کررہے ہیں ۔

پارلیمان میں ہمارے آواز نہیں سنی جاتی

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر  نے کہا کہ  پارلیمان میں ہماری آواز نہیں سنی جاتی جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔

تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن تک پیدل مارچ مارچ کیا جس کی قیادت قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کی،  انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ریلی اوراحتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp