بھاری بھرکم اسکولز بیگز سے نجات کی نئی پالیسی کیا ہے؟

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ننھے منّے طالبعلموں پر بوجھ کم کرنے کے لیے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے سرکاری پرائمری اسکول ایک نئی پالیسی متعارف کروا رہے ہیں جس سے طالبعلموں کو بھاری بھارکم  اسکول اسکول بیگز سے نجات مل جائے گی۔

نئی پالیسی کے تحت اسکول کے کتابیں کلاس رومز میں ہی رکھنے کے لیے چھوٹے ریکس بنائے جائیں گے جہاں بچے اپنی کتابیں رکھ سکیں گے،اس کا مقصد ایک زیادہ آسان اور بچوں کے لیے دوستانہ ماحول میں سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام اسکول بیگز کا وزن کم کرنے اور ایک صحت مند، زیادہ پُرلطف تعلیمی تجربے کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے ایک قومی روزنامے سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس پالیسی پر ایک ماہ سے کام کر رہے ہیں اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ فیصلہ والدین اور طلباء کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ نوجوان ذہنوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔” وانی کے مطابق، ’’نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہوگی، اور دارالحکومت کے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔‘‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp