مدین واقعہ کیخلاف ایکشن 23 افراد گرفتار

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ مدین میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا، پولیس نے ایک محلے سے 2 بھائیوں سمیت 23 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے، مبینہ ملزمان کی شناخت ویڈیوز کی مدد سے کی جارہی ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹٰی) بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اپر سوات، ڈی ایس پی مدین، سی ٹی ڈی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کیس ہائی پروفائل ہے، کمیٹی کے ارکان واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کریں گے۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ 20 جون کو مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو  مار دیا تھا، ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگائی تھی اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ