حکومت بجلی و پیٹرول بم گرا رہی ہے، جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی تسلیم کرلی ہے اور بجلی و پیٹرول بم گرائے جارہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکسوں کی بھرمار کے ساتھ لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، جماعت اسلامی لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں احتجاجی تحریک شروع ہوچکی ہے، ہم حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں ہڑتال کے معاملات زیر بحث آئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پنجاب حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو انا کا مسئلہ نہ بنائے، دفعہ 144 سے عوام کو دبانے کے انگریزوں کے ہتھکنڈے پرانے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات کو سنجیدگی سے دیکھے اور مسائل حل کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ حکومت دیہاڑی پر ڈاکٹروں کو رکھ رہی ہے، اسپتالوں میں سہولیات دستیاب نہیں اور بعد میں ملبہ ڈاکٹرز پر ڈالا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟