سفارتکاری کے شعبہ میں خواتین کی خدمات کو اسحاق ڈار کا خراج تحسین

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی پوری تاریخ میں خواتین نے سفارت کاری کے میدان میں زبردست خدمات انجام دی ہیں، اور ان کی خدمات اور شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ویمن ان ڈپلومیسی ڈے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ سفارتکاری کے میدان میں زبردست خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری تاریخ اٹھائیں تو بیگم رعنا لیاقت علی خان، میڈم شائستہ اکرام اللہ، محترمہ بے نظیر بھٹو اور بہت سی دوسری شخصیات نے تمام رکاوٹوں کو توڑا اور سیکڑوں خواتین سفارت کاروں کے لیے راہیں متعین کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام خواتین نے آنے والی نئی خواتین کے لیے راستہ بنایا، کیونکہ ان خواتین نے عزت اور وقار کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ جس کی وجہ سے آنے والی خواتین کو بھی حوصلہ ملا اور انہوں نے بھی اس میدان میں اپنے آپ کو منوانا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی دن کے موقع پر وہ ان سب کی تعریف کرتے ہیں، اور ان کی خدمات اور شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp