کراچی میں مزید 2 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدید لہر برقرار ہے اور اب محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید 2 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ روز شہر قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی 50 ڈگری کی محسوس کی گئی۔

گرمی کے باعث شہر میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کراچی کے جناح اور سول اسپتال میں آج بھی ہیٹ ویو سے متاثرہ 10 افراد کا انتقال ہوا۔

کراچی میں گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سردخانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سہراب گوٹھ، کورنگی اور میٹھادر میں 3 سرد خانے قائم ہیں جہاں 5 روز کے دوران 423 افراد کی میتیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp