عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کمی کے بعد 241500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 207047 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189793 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 02 ڈالر کمی کے بعد 2326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔