آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ایمازون پرائم کے برانڈ ایمبیسیڈر عثمان خواجہ نے میلبرن میں پرائم کیفے کا افتتاح کیا جس میں شائقین کو کافی اور پیسٹری پیش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیفے کا مقصد پرائم ویڈیو پر شائقین کرکٹ کے لیے ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ اور پاکستانی کھلاڑیوں سے متقلق بھی بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں گلین میکسویل نے ہمیں 2 مرتبہ جتوایا تھا، اس مرتبہ افغانستان کے خلاف ان کا کیچ اچھا پکڑا گیا، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں افغانستان کی فیلڈنگ بہت اچھی تھی۔
Usman khawaja about pakistan cricket & babar#BabarAzam #PakistanCricket #T20WorldCup24 pic.twitter.com/jy2utpl1h7
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) June 24, 2024
عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ان کی سلیکشن کمیٹی، سلیکٹرز، اسٹاف اور کھلاڑی بہت تبدیل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استحکام بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ جب استحکام نہیں ہوتا تو کھلاڑیوں کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا مشکل ہوتا ہے۔
بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عثمان خواجہ نے کہا کہ کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے اگر وہ کرسکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے۔